ہالینڈ میں ’اڑن طشتری ‘دیکھی گئی

ہالینڈ میں ’اڑن طشتری ‘دیکھی گئی
ہالینڈ میں ’اڑن طشتری ‘دیکھی گئی

  



ہیگ (نویزڈیسک) نیدر لینڈز کے شہری ڈک سمٹس ایک شام اپنے گھر کے قریب ہی ایک کشتی کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اچانک آسمان میں ایک عجیب و غریب نیلے رنگ کی چیز نے ان کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ ڈک نے اپنا کیمرہ اس نیلی چیز پر فوکس کیا اور اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ ڈک یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نیلے رنگ کی یہ گول سی چیز ایک اڑن طشتری ہے، بالکل ویسی ہی اڑن طشتری کہ جس کے بارے میں ایک طویل مدت سے دنیا میں بحث چل رہی تھی کہ خلائی مخلوق اس قسم کی طشتریوں میں سوار ہوکر زمین پر آتی ہے۔ ڈک نے یہ بھی بتایا کہ اس اڑن طشتری کی پرواز کے دوران اس کی ایک طرف کچھ کاک پٹ نما چیز بھی نظر آئی۔ تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر تھا کہ یہ حیران کن چیز غائب کیسے ہوگئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس