مردوں کا شہزادی بننے کا شوق

مردوں کا شہزادی بننے کا شوق
مردوں کا شہزادی بننے کا شوق

  



ٹوکیو (بیورو رپورٹ) جاپان دنیا کو حیران کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ کاریں ہوں یا گھریلو استعمال کی اشیاء، کھولنے ہوں یا میک اپ کی مصنوعات جاپان نے منفرد سے منفرد چیزیں ایجاد کی ہیں۔ لیکن اب آپ حیران ہوں گے جاپانی مردوں کے ایک انوکھے شوق سے یہ شوق ہے دلہن بننے کا۔ جاپان میں عورتوں کے لباس تیار کرنے والی ایک کمپنی کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ایک اشتہار کے جواب میں عورتوں سے کہیں زیادہ مردوں نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔ کمپنی کو ایک قریبی سیلون سے رابطہ کرنا پڑا جہاں آنے والے مردوں کی شیو کی جاتی ہے اور بال سنوارے جاتے ہیں اور پھر میک اپ کے بعد یہ مرد دلہنوں کا لباس زیب تین کرکے فوٹو بنواتے ہیں۔ کمپنی کی منیجر نے کہا کہ مردوں کا دلہن بننے کا شوق اُس کیلئے بھی حیران کن ہے۔

مزید : تفریح


loading...