خاتون نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی

خاتون نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی
خاتون نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی

  



ویلز وِل (بیورو رپورٹ) خبر دار میرے شہر میں بینک لوٹنے سے پہلے تمہیں سو بار سوچنا پڑے گا کیونکہ میں تمہیں بھاگنے نہیں دوں گی، یہ ہے پیغام ایک 51 سالہ امریکی خاتون کا بینک ڈکیتی کرنے والوں کے نام اور یہ پیغام اس بہادر خاتون نے صرف الفاظ میں نہیں بلکہ اپنے عمل سے دیا ہے۔ نیویارک کی رہنے والی گلین ایک مقامی بینک میں موجود تھی کہ وہاں ایک ڈاکو آگھسا اور بزورِ اسلحہ رقم لوٹ کر خراماں خراماں چلتا بنا۔ ڈاکو اپنی گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوا ہی تھا کہ گلین نے بھی اپنی گاڑی میں اس کا تعاقب شروع کردیا کچھ فاصلہ طے کرکے گلین نے ڈاکو کی گاڑی کو ایسی ٹکر ماری کہ بیچارہ فرار ہونے کی صلاحیت سے ہی محروم ہوگیا اور کچھ دیر بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ گلین نے کہا کہ اب مرے شہر میں کسی ڈاکو کو بینک لوٹنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...