پولیس افسر چور نکلا

پولیس افسر چور نکلا

  



پیمبروک پائینز( نیوز ڈیسک) جیولری سٹور سے 75ہزار ڈالر کی گھڑی چرانے کے الزام میں پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ 37 سالہ کیوین برگز پیمبروک پائینز پولیس کا ایک آفسیر ہے، جسے ایک ویڈیو کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ 5 فروری کو پائینز لیکس سکوائر شاپنگ سنٹر کے ایک جیولری سٹور سے 75ہزار ڈالر مالیت کی ایک گھڑی چوری ہوئی اور ملزم پولیس کے آنے سے قبل فرار ہو گیا تاہم تفتیش کے دوران سکیورٹی کیمرہ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیوین برگز کو گرفتار کر لیا گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کیوین برگز سٹور میں داخل اور گھڑی چرا کر فرار ہوتا ہے۔ پولیس حکام نے برگز کو بغیر تنخواہ کے معطل کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ کیس کی سماعت 17جولائی کو ہو گی۔

مزید : جرم و انصاف