عالمی جنگ میں قدیم شہروں کی تصاویرمنظر عام پر

عالمی جنگ میں قدیم شہروں کی تصاویرمنظر عام پر
عالمی جنگ میں قدیم شہروں کی تصاویرمنظر عام پر

  



بون(نیوز ڈیسک)سرد جنگ کے دوران لی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے مشرقی وسطیٰ میں مزید قدیم شہروں کے کھنڈرات کو دریافت کر لیا گیا۔ تصاویر میں قدیم شہر، سڑکیں اور نہروں کے علاوہ دیگر کھنڈرات نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں عراق، ترکی اور شام میں موجود وہ قدیم کھنڈرات شامل ہیں جو آج سے قبل کبھی دریافت نہیں ہو سکے۔ شنید ہے کہ ان کھنڈرات میں وہ گمشدہ شہر اور تہذیبیں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو تاریخ کے ابتدائی ادوار میں موجود تھیں۔ گزشتہ روز ”سوسائٹی آف امریکن آرکیالوجی“ کی جانب سے منعقدہ سالانہ کانفرنس کے دوران یونیورسٹی آف آرکساس کی ماہر آثار قدیمہ جیسی کسانہ نے بتایا کہ ” ان میں سے کچھ کھنڈرات بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں اور آج سے قبل ان کو کبھی دریافت نہیں کیا جا سکا۔ ان تصاویر میں ہم تمام کھنڈرات دیکھ سکتے ہیں جن میں قدیم سڑکیں اور نہریں وغیرہ شامل ہیں“۔

مزید : بین الاقوامی


loading...