بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کر کے اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں ،نواز شریف

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کر کے اس کی ترقی میں حصہ ...

  



لندن(سہیل چوہدری)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور جب سے ہم برسر اقتدار آئے ہیں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگی ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر یہاں پہنچنے کے بعد پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاوہ سمجھتے ہیں کہ میڈیا پاکستان کے لئے مثبت کردار ادا کررہاہے اورہم ایسے میڈیا کی حمایت کرتے ہیں ، حامد میر کے ایشوپر ایک اعلیٰ عدالتی کمیشن بنادیا گیا ہے سب کو اب اسی کمشن کی طرف دیکھنا چاہئے ،نوازشریف نے کہا پاکستان میں سب کو ملک کے استحکام کی کوشش کرنی چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ ملک پر آنچ نہ آنے دیں ،وزیراعظم نے کہا کہ ان کا دورہ برطانیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس دورے کو طے کرنے میں کافی عرصہ لگا اور اس دورہ کا ایجنڈ ا دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعارف میں سعت پیدا کرنا ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ماحول بہترین رہاہے ،اورسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ،انہوں نے بتایاکہ کہ ملک میں بجلی کی قلت کے خاتمہ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ،وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل نیک نیتی سے شروع کیا گیا ہے اوراس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ بات چیت کے عمل کے ذریعے ہی بدامنی کو روکا جاسکتاہے حتیٰ کہ برطانیہ نے بھی ائرلینڈ کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا تھا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...