برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی کی نوازشریف سے ملاقات

برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی کی نوازشریف سے ملاقات

  




لندن(تجزیہ نگار خصوصی )وزیراعظم محمد نوازشریف سے برطانیہ کی بین الاقوامی ترقی کی وزیرفیسٹن گرینگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیفڈ کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اورانہیں وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،وزیراعظم نوازشریف نے ڈیفڈ کے زیر اہتمام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیم کے منصوبوں کے تحسین کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کے حجم میں نہ صرف اضافہ کیا جائے بلکہ انہیں بلوچستان میں بھی شروع کیا جائے،فیسٹن گرینگ نے وزیراعظم نوازشریف کو بتایا کہ 2011سے 2015ء تک برطانیہ پاکستان میں 1.4ارب پاؤنڈ کی خطیر رقم سے اپنے منصوبے مکمل کریگا ،اور 2015میں پاکستان ڈیفڈ سے امداد حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوگا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،وزیرعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وزیر خزانہ اسحق ڈار ،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اسماعیل مفتور،پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود خان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی اورایکٹنگ ہائی کمشنر عمران مرزا بھی موجود تھے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...