اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدہ ،آج یوم شہداء منایا جائیگا

اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدہ ،آج یوم شہداء منایا جائیگا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج ملک بھر میں یوم شہداء منایا جا رہا ہے اس موقع پر ملک بھر میں تمام گیر یژنز میں تقاریب ہوگی مرکزی تقریب راولپنڈی میں یادگار شہداء پرگی ، جس میں شہداء کے لواحقین بھی شرکت کریں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب سے خطاب کریں گے ۔ یوم شہداء کے موقع پر ملک یوم بھر میں سیاسی اور مذہبی جماعتیں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ، جلوس نکالیں گے،اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ فوج قوم کے ماتھے کا جھومر ہے پوری قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے افواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں ، پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، شہیدوں کا لہو مسلح افواج کے دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا۔

مزید : صفحہ اول