پاک فوج دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتی ہے ،چودھری نثار

پاک فوج دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتی ہے ،چودھری نثار

  



                      اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مودی نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان پر حملے کے خواب دیکھنے والے پہلے یہ طے کریں کہ داو¿د ابراہیم کہاں رہائش پذیر ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ افواج پاکستان دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔ نریندر مودی نے بطور وزیر اعلیٰ گجرات بدنامی کمائی لیکن سیکھا کچھ بھی نہیں, اگر وہ بھارت کے وزیراعظم منتخب ہو گئے تو نہ جانے خطے کو کس عدم استحکام کا شکار ہونا پڑے -

مزید : صفحہ اول


loading...