ہنجروال ،ایک شخص نے پولیس کی مدد سے دوست کی گاڑی ہتھیالی

ہنجروال ،ایک شخص نے پولیس کی مدد سے دوست کی گاڑی ہتھیالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) رسول پارک ہنجروال میں ایک شخص نے پولیس کی مدد سے دوست کی گاڑی ہتھیانے کے لئے اسے اغو ا کر کے اشٹام پیپرز پر دستحظ کروالئے جبکہ اسکی جیب سے ہزاروں روپے او ر انگوٹھی بھی چھین لی ۔ہنجروال پولیس نے عدالت عالیہ کے حکم پر بھی مقدمہ درج نہ کیا ۔آغا غفران کے مطابق اس نے اپنی پجارو فروخت کرنے کے لئے دوست ڈاکٹر منشاءسے بات کی جو اسے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی پہلی منزل پر لے گےا،جہاں اسے انچارج انوےسٹی گیشن مہدی کاظمی اور دیگر افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے اشٹام پیپرز پر دستخظ کروالئے اور گاڑی کے مالک بن گئے جبکہ اسکے کزن عمران اور ملازم شہباز نے رہائی دلوائی ۔آغا غفران کا کہنا ہے کہ اس نے اس زیادتی پرتھانہ ہنجروال مےںدرخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تب اس نے عدالت سے رجوع کیا، عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ۔

مزید :

علاقائی -