حکومت کا واپڈا ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ

حکومت کا واپڈا ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر کے واپڈا ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور وزارت پانی و بجلی نے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے سمری میں واپڈا ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے اور تنخواہوں میں معقول ریلیف دینے کی سفارش کی ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو سالانہ 6 کروڑ یونٹ سے زائد مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...