منشیات فروش کو گرفتار کرکے 50شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں

منشیات فروش کو گرفتار کرکے 50شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں

  




لاہور(کرائم سیل ) ساندہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 50شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر مین بازار راجگڑھ میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش وقار عرف وکی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 50بوتلیں شراب بر آمد کر لی ہے۔ ایس ایچ او شیخ حماد اختر کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور عرصہ دراز سے منشا ت فروشی کامکرہ دھندا چلا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی