سی سی پی او لاہورنے تھانہ ڈیفنس ”سی“کا افتتاح کر دیا

سی سی پی او لاہورنے تھانہ ڈیفنس ”سی“کا افتتاح کر دیا

  



لاہور(کر ائم سیل)سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر نے ڈیفنس سی کے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے نئے تھانے کا افتتاح کر دیا۔تھانہ ڈیفنس ”سی“کی افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہو رکے علاوہ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق گجر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی ہر ممکن کوشش ہے کہ علاقہ میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے تا کہ عام شہری تحفظ کی فضاءمیں سانس لے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے ماڈل تھانے کے قیام سے علاقہ میں جرائم کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی اور شہر یوں کو تحفظ فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...