سندھ کے لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں ، بلاول
کراچی( اے این این )پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں ، صوبے کے عوام کو بے رحمانہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زیادتی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم وزراءکو چھوٹے صوبوں اور عوام کو تکلیف پہنچانے سے روکیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “پراپنے پیغام میںوزارت پانی و بجلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، سندھ کے لوگوں کو بے رحمانہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے سندھ عوام سے زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔ وزیراعظم وزراءکو چھوٹے صوبوں اور عوام کو تکلیف پہنچانے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں سندھ کا کردار اہم ہے بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔سندھ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، صوبوں میں بجلی کی تقسیم میں متعصبانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ بجلی بحران کو حکومت کنٹرول کریں لوگ بجلی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اس کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔