رول نمبر سلپس نہ دینے کیخلاف درخواست پر پرنسپل گورنمنٹ کالج گلبرگ وضاحت کیلئے طلب

رول نمبر سلپس نہ دینے کیخلاف درخواست پر پرنسپل گورنمنٹ کالج گلبرگ وضاحت ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بارہویں جماعت کے طلبا کو رول نمبر سلپس نہ دینے کیخلاف درخواست پر پرنسپل گورنمنٹ کالج گلبرگ کو آج وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس فیصل زمان خان نے یہ حکم ضمیر احمد سمیت3طلبا کی درخواست پر جاری کیا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل میاں عبدالقدوس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرنسپل گورنمنٹ کالج گلبرگ ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے بلاجواز 20 سے زائد طلبا کی رولنمبر سلپس روک رکھی ہیں اور سلپس جاری نہ کرنے کے حوالے سے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی ہے۔

، اقدام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...