ٹریفک وارڈنز کےلئے 3 موبائل کینٹین اسی ہفتے چلا دی جائیں گی

ٹریفک وارڈنز کےلئے 3 موبائل کینٹین اسی ہفتے چلا دی جائیں گی

  



لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کے لیے 3 موبائل کینٹین اسی ہفتے میں چلا دی جائیں گی جو سڑکوں پر ڈیوٹی میں مصروف وارڈنز کو پینے کا شفاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کریں گی۔ انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو فوری انتظامات اور نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ سہیل چوہدری نے کہا کہ گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ٹریفک وارڈنز کو پینے کا شفاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کر نے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی 3 موبائل کینٹین چلا دی جائیں گی۔ موبائل کینٹین سڑکوں پر ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو دن بھر پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کریں گی۔ انہوں نے وارڈنز کو کہا کہ وہ اپنی اپنی پانی کی بوتلیں ہمراہ لائیں تاکہ ڈیوٹی پر مامور تمام سٹاف کو پانی مہیا کرنے میں آسانی ہو ۔ سی ٹی او نے ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر گجر کی نگرانی میں ایم ٹی او اور آر آئی لائن کو ہدایت کی کہ تینوں موبائل کینٹین بغیر کسی وقفے کے دن بھر ٹھنڈے پانی کی سپلائی کو ہر ممکن یقینی بنائیں تاکہ وارڈنز شدید گرمی میں بھی اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

مزید : علاقائی