ننکانہ، 4 بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار
ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپو رٹر) واپڈ کی چھاپہ مار ٹیم نے 2 دیہات میں چھاپے مار کر 4 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ منیجر اپریشن رورل لیسکوسب ڈویژن ننکانہ صاحب سلمان مجید کی رپورٹ پر پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے نواحی گاﺅں دریہ کے محمد عارف، محمد اسلم، شاہد بشیر اور ڈھاری صوبہ نزد کوٹ لہب داس کے میاں ذاکر حسین کےخلاف بجلی چوری کرنے کے جرم میں39/A الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔