گیس سلنڈر اور کٹس چوری کے مقدمہ میںڈی ایس پی آفتاب پھلروان طلب

گیس سلنڈر اور کٹس چوری کے مقدمہ میںڈی ایس پی آفتاب پھلروان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے 4شہریوں کیخلاف بینک کے پاس گروی رکھے گیس سلنڈر اور کٹس چوری کا درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر ڈی ایس پی آفتاب پھلروان کو طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد خالد محمود خان نے نایاب حیدر اور دیگر کی طرف سے اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت آباد پولیس نے اٹلانٹک سرویئر لمیٹڈ کی درخواست پر انکے کیخلاف گیس سلنڈروں اور کٹس کی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔یہ گیس سلنڈر اور کٹس بنک کے پاس گروی رکھے ہوئے تھے اور پولیس کو اختیار نہیں کہ وہ بنکنگ معاملات میں مداخلت کرے۔ عدالتی حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن ڈویڑن عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی آفتاب پھلروان کر رہے ہیں جس پر عدالت نے ڈی ایس پی آفتاب پھلروان کو آج ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -