لاہورہائیکورٹ ،لڑکی سے بد اخلاقی اور قتل پر از خود نوٹس

لاہورہائیکورٹ ،لڑکی سے بد اخلاقی اور قتل پر از خود نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے نشتر کالونی میں نا معلوم افراد کی جانب سے 23 سالہ لڑکی کو مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن لاہور کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ حاجی پارک کے قریب کھیتوں میں نامعلوم ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر بد اخلاقی کے بعد ذبح کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -