سب انسپکٹر شوکت حسین حادثہ میں جاں بحق

سب انسپکٹر شوکت حسین حادثہ میں جاں بحق

  



قصور(بیو رو روپور ٹ ) تھانہ کوٹ رادھاکشن میں تعینات سب انسپکٹر شوکت حسین باری اڈا للیانی قصور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھا کشن میں تعینات تفتیشی شوکت حسین قصور آ رہا تھا اڈا للیانی میں پہنچا تو سامنے سے آنے والی لینڈ کروزر سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیااور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جسے طبی امداد کیلئے شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا

بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر کوٹ عثمان خاں قصور کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا ، پولیس نے شوکت حسین باری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیا ہے ،

مزید : علاقائی


loading...