ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ...

  



                      لاہور (کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅںاورچوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی او رقیمتی سامان سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادکے علاقے میںڈاکوﺅںنے قاسم کے گھر میںگھس کر ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے۔ سبزہ زارمیںڈاکوﺅں نے اقرار حسین کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،علامہ اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے مظفر الدین کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت ،نشتر کالونی میںڈاکوﺅںنے آصف کے گھرمیں گھس کرساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ،نواب ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے عزیز کے گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے مالیت ،گجر پورہ میںڈاکوﺅںنے فرحان کے گھرمیں گھس کر 3لاکھ روپے مالیت ،مانگا منڈی میںڈاکوﺅںنے سہیل کی کار سوار فیملی سے8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی،جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے نعمان کی فیملی سے ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت ،نواں کوٹ میںڈاکوﺅںنے شرافت کی موٹر سائیکل سوار فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ، شاد باغ میںڈاکوﺅںنے عظیم کی فیملی کو گھر کی دہلیز پرروک کر 3لاکھ روپے مالیت ، گارڈن ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے زوہیب کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ،باغبانپورہ میںڈاکوﺅںنے ساجد کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ، گلشن راوی میںڈاکوﺅںنے ناصر سے لیپ تاپ ، ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، ڈیفنس میںڈاکوﺅںنے ارشدسے لیپ ٹاپ ،نقدی اورموبائل فون، سندر میںڈاکوﺅںنے کاشف سے موٹر سائیکل،ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، کاہنہ میںڈاکوﺅںنے نوشیر سے موٹر سائیکل،45ہزار روپے اورموبائل فون،شفیق آبادمیںڈاکوﺅںنے اکرم سے دو لاکھ روپے اوردوموبائل فون ،مسلم ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ثاقب سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، نصیر آباد میںڈاکوﺅںنے نوفل سے 86ہزار روپے اورموبائل فون، گوالمنڈی میںڈاکوﺅںنے سلمان سے 75ہزار روپے اورموبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅںنے شکیل سے 56ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ، فیصل ٹاﺅن میںشبیر، گلبرگ میںاحسن ، جوہرٹاﺅن میںعثمان ،نصیر آبادمیںارشاد ، گلشن راوی میںظہور کی گاڑیاں جبکہ لٹن روڈمیںاشرف ، گوالمنڈی میںاسلم ، گارڈن ٹاﺅن میںسعیداورفیصل، ٹاﺅن شپ میںعلی رضا ، وحدت کالونی میں نوید، اقبال ٹاﺅن میںسجاد ، شاد باغ میںاظہر، مغل پورہ میںسلامت اور لاری اڈہ میںمسعودکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

 

مزید : علاقائی


loading...