پنجاب حکومت کے چھ اعلیٰ افسرتبدیل

پنجاب حکومت کے چھ اعلیٰ افسرتبدیل

  



لاہور(انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے چھ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔منیجنگ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر فیصل آباد کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر فیصل آباد لگا دیا۔ڈاکٹر خالد محمود ویٹرنری آفیسر گوجرانوالہ کو ای ڈی اور ایگریکلچر جہلم،فیض کریم قریشی کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر اٹک سے ای ڈی او ایگریکلچر اٹک اور اشرف مسیح کو ویٹرنری آفیسر کوٹ رادھاکشن قصور سے ای ڈی او ایگریکلچر بھکر بنا دیا گیا۔شاہد سلیم بیگ کو ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور رانا عبدالرو¿ف کو ڈی آئی جی جیل فیصل آباد لگا دیا گیا۔

افسرتبدیل

مزید : صفحہ آخر