لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں کا خطرہ ، پولیس کوفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں کا خطرہ ، پولیس کوفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کے بعد شہروں اور دیہاتوں میں مظاہروں کا خطرہ ہے ۔ لہٰذا پولیس سکیورٹی سخت کر دے اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی لگائے۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ایسے شرپسندوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایسے مظاہروں میں سرفہرست ہوئے ہیں۔ پولیس اور واپڈا حکام نے بھی گرڈ سٹیشنوں پر بھی حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کو نہ روکیں تاہم قانون ہاتھ میں لینے اور امن و امان خراب کرنے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ہدایات

مزید :

صفحہ آخر -