فیصل آباد ایک ہزار چلان کرنے پر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج رکشہ نزر آتش

فیصل آباد ایک ہزار چلان کرنے پر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج رکشہ ...

  



          فیصل آباد(بیورورپورٹ)ریل بازار کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کی طرف سے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کا ایک ہزار روپے جرمانہ والا چالان کرنے پر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے مشتعل ہو کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کو تھانہ میں لے گئے تفصیل کے مطابق گمٹی چوک میں موجود ایک ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور محمد طارق کو روکتے ہوئے اس کا ایک ہزار روپے کا چالان کر دیا جس پر محمد طارق نے دوسرے ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر گمٹی چوک ٹریفک کےلئے بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مشتعل حالت میں اس نے رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس پر دوسرے ڈرائیوروں نے فوری طور پر پانی ڈال کر آگ پر قابو پا لیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ریل بازار نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ان سے مذاکرات کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

 اور ان سے مزیدبات چیت کے لیے ان کو تھانے میں لے گئے جبکہ پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف روڈ بلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

 رکشہ نذر آتش

مزید : علاقائی


loading...