150ڈاکٹروںکی گریڈ 18میں ترقی، نوٹیفیکیشن جاری

150ڈاکٹروںکی گریڈ 18میں ترقی، نوٹیفیکیشن جاری

  



لاہور(انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے 150ڈاکٹروں کو گریڈ17سے 18میں ترقی دیتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ کئی سالوں سے ترقی کے منتظر ڈاکٹروںکو سنئیر میڈیکل آفیسر کے طور پر بنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے، ترقی کا فیصلہ ڈی پی سی سے منظوری کے بعد کیا گیا۔حکومت پنجاب نے کئی سالوں سے ترقی کے منتظر 150ڈاکٹروں کو گریڈ 17سے18میں ترقی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ترقی پانے والے ڈاکٹرز پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں سنئیر میڈیکل آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے ،جس کےلئے محکمہ ہیلتھ نے صوبے بھر میں سنئیر میڈیکل آفیسر ز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کےلئے کام شروع کر دیا ہے۔جس کے احکامات اگلے چند روز میں جاری کر دئے جائیں گے۔ترقی کا فیصلہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی طرف سے حتمی رائے دئیے جانے کے بعد کیا گیا۔ترقی پانے والوں میں ایسے ڈاکٹرز موجود ہیں جو پچھلے پندرہ سالوں سے ترقی کے منتظر تھے۔

ترقی

مزید : صفحہ آخر


loading...