ضلعی سطح پر انصاف کے نمائندے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ضلعی سطح پر انصاف کے نمائندے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) ضلعی سطح پر انصاف کے نمائندے مقرر کرانے کی درخواست ہائیکورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا عدالت نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضلاع میں انصاف کا ایک نمائندہ مقرر ہوناچاہیے، انصاف کے نمائندے کو پولیس کے اختیارات بھی ہونے چاہئیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انصاف کے نمائندے مقرر کرنے سے متعلق قانون موجود ہے لیکن حکومتیں قانون پر عملدرآمد نہیں کررہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے نمائندے مقرر کرنے کیلئے حکم جاری کیا جائے ۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر


loading...