لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سمیت 7ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سمیت 7ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سمیت 7ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سردار احمد نعیم کو گوجرانوالہ میں سیشن جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیشن جج قصور محبوب قادر شاہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ہوں گے ۔نوٹیفکیشن میں سیشن جج لاہور سید حامد حسین شاہ کا تبادلہ بھی شامل ہے ،سید حامد حسین شاہ کا خانیوال جبکہ طارق افتخار احمد کا گوجرانوالہ سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح عابد حسین قریشی کا وہاڑی سے قصور ،شکیل احمد کا پاکپتن شریف سے وہاڑی اور احمد نواز رانجھا کا خانیوال سے پاکپتن شریف تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

 ججز کا تبادلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...