گلوبل فنڈ کے چیف ایگزیکٹوکی وفد کے ہمراہ سلمان رفیق سے ملاقات

گلوبل فنڈ کے چیف ایگزیکٹوکی وفد کے ہمراہ سلمان رفیق سے ملاقات

  



لاہور)جنرل رپورٹر) گلوبل فنڈ برائے انسداد تپ دق، ایڈز، ملیریا کے چیف ایگزیکٹو مارک ڈائبل نے 9رکنی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز سول سیکرٹریٹ میںوزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو صحت کے شعبہ میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور محکمہ صحت پولیو کے خاتمہ‘ ڈینگی کی روک تھام اور پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے اور دیگر معلامات کو حل کرنے پر دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے صوبے میں ایڈز اور تپ دق کی روک تھام کے لیے تعاون پر گلوبل فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کا شکریہ ادا کیا ۔

گلوبل فنڈ

مزید : صفحہ آخر