جے یو آئی نیازی کی سپریم کونسل کے وائس چئیر مین اورصوبائی صدور کی تعیناتی مکمل

جے یو آئی نیازی کی سپریم کونسل کے وائس چئیر مین اورصوبائی صدور کی تعیناتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر)جمعیت علما پاکستان نیازی کی سپریم کونسل کے وائس چئیر مین اورصوبائی صدور کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ جے یو پی کے سربراہ پیر سیدمحمد معصوم حسین نقوی نے پیر عثمان نوری کو صدر جے یو پی نیازی اور پیر اختر رسول قادری کو صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ پیر ظہور احمد قادری خیبر پختونخواہ ، حکیم محمد عمران بلوچستان اور پیر ایوب جان صوبہ سندھ کے صدور مقرر کئے گئے ہیں۔ چیرمین سپریم کونسل سید محی الدین محبوب کاظمی کی مشاورت سے دیوان عثمان فرید چشتی سینیر وائس چیرمین ، وائس چیرمین اول سید مختار اشرف رضوی اور ادریس شاہ زنجانی کوسپریم کونسل کا وائس چیرمین دوئم مقرر کردیئے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق علامہ ریاض کھرل جے یو پی نیازی کے مرکزی نائب صدر ، شاہد حسین گردیزی مرکزی جائنٹ سیکرٹری ، ضیا المصطفیٰ حقانی چیف آر گنائزر، سید عابد علی شاہ ڈپٹی چیف آر گنائزر ہوں گے ۔ جبکہ چیرمین آ گنائزنگ کمیٹی تعلیم و تربیت پیر سید انصر فرید چشتی کو نامزد کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -