موجودہ حکومت بھی غیرملکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کررہی ہے، وسیم اختر

موجودہ حکومت بھی غیرملکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کررہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر)پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی غیرملکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کررہی ہے جس کے نتیجے میں قومی آزادی وخودمختاری اورسلامتی وسا لمیت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔حکمرانوں کے گزشتہ 10ماہ کی کارکردگی نے واضح کردیا ہے کہ ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ملک کو حالات کے گرداب سے نکالنے کے لئے نہ تو کوئی حکمت عملی ہے اور نہ کوئی واضح ہدف اور منزل ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید بحرانوں سے دوچار ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کومارشل لاءکی طرف دھکیلاجارہاہے۔
وسیم اختر

مزید :

صفحہ آخر -