ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو توہین عدالت کا نوٹس

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو توہین عدالت کا نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15مئی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے ریٹائرڈ سب انجینئر غلام نبی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو ترقی نہیں دی جا رہی اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ دانستہ طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی جی ایل ڈی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر