ہائیکورٹ ،اضافی پنشن اور میڈیکل الاﺅنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ہائیکورٹ ،اضافی پنشن اور میڈیکل الاﺅنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججوں کی فیملی پنشن میں25فیصد اضافے اور پنشن کا 20فیصد میڈیکل الاﺅنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا-جسٹس عائشہ اے ملک نے مرحوم جج ظفر پاشا چودھری کی بیوی غزانہ یٰسین اور ریٹائرڈ جج نسیم سکندر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سول سرونٹس کی بیواﺅں اور پسماندگان کو 75فیصد فیملی پنشن اور پنشن کا 20 فیصد میڈیکل الاﺅنس دیا جاتا ہے جبکہ ججز کی بیواﺅں اور پسماندگان کو صرف 50 پنشن دی جاتی ہے جو ججز کے خاندانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔
پنشن فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -