ہائیکورٹ ،توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی اور افسران کو نوٹس

ہائیکورٹ ،توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی اور افسران کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور دیگر افسروںکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔یہ درخوست سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی طرف سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے پی سی بی کے نوٹس کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست کے حتمی فیصلے محمد الیاس کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے، پی سی بی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے واجبات کی رقم روک لی ہے ۔ درخواست پر چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7مئی تک جواب طلب کر لیا۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر