شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی رول ماڈل ہے، جسٹن گریننگ

شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی رول ماڈل ہے، جسٹن گریننگ

  



لاہور(پ ر)برطانیہ کی وزیر برائے بین ا لاقوامی ترقی جسٹن گریننگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں سکل ڈویلپمنٹ اور شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ اور تعلیم کے میدان میں سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور وسائل کا درست استعمال ہو رہاہے- پنجاب حکومت کی کارکردگی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے اوراسی کوپیش نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کے اعلیٰ معیار کی بنیاد پر ان پروگرامز کو وسعت دی جا رہی ہے -برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث ان دونوں شعبوں میں بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور جس طرح پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ اور تعلیم کے میدان میں ایک جذبے کے تحت کام کیا گیا ہے،اسی جذبے کے تحت مزید بڑھا جائے گا - انہوں نے کہاکہ برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی پنجا ب حکومت کے ساتھ مستقبل میں اسی طرح تعاون جاری رکھے گا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین پر برطانوی وزیرکا شکرےہ ادا کیا-

مزید : صفحہ آخر