سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید قریشی قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک

سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید قریشی قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید قریشی کو گزشتہ روز قبرستان میانی صاحب میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں بیوروکریٹس ، ریٹائرڈ افسران ، صحافیوں ،سیاست دانوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جناہ کی امامت داتا دربار کی مسجد کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کرائی ۔جنازہ کے شرکاءمیں روزنامہ "پاکستان"کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، سردار نصر اللہ دریشک ،منیر احمد خان، اجمل ہاشمی ، اداکار قوی ، حامد رانا، مولانا محمد احمد لدھیانوی ، سعید خان، نواب سرفراز سیال ، الحمرا کے ڈائریکٹر محمد علی بلوچ ،الحمرا کے مینجر حاجی عبدالزاق بھی شامل تھے۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر


loading...