پولیس افسر کے ظلم سے لڑکی سے بد اخلاقی کیخلاف متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

پولیس افسر کے ظلم سے لڑکی سے بد اخلاقی کیخلاف متاثرہ خاندان کا احتجاجی ...
پولیس افسر کے ظلم سے لڑکی سے بد اخلاقی کیخلاف متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

  



    لا ہو ر (شعیب بھٹی) تھانہ گلشن را وی کے ایس ایچ او آصف نے کمسن بچو ںکے ا غوا ءاوربد اخلا قی میں ملوث مبینہ ملز م کے خلاف بھاری رشوت ملنے پر مقد مہ در ج کر نے سے انکار کردیا، مذکورہ ملزم کی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے تھانے میں و ی آئی پی پرو ٹو کو ل د ےنا شرو ع کر د ےاہے جس پراہل علاقہ نے پو لےس کے خلا ف بھرپورا حتجا ج کرتے ہوئے حکام بالا سے کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی مکہ کالونی کے رہائشیوں اسلم، اختر وغیرہ اور ملزم لطیف کے ایک قریبی ساتھی اعتبارنے نمائندہ "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہو ں نے ملزم لطیف کو پکڑ کر تھانہ گلشن راوی پولیس کے حوالے کیا اور تھانے میں ایس ایچ او کو بتایا کہ مذکورہ ملزم بچوں کو اغواءکرنے کے بعد ان کے ساتھ مبینہ طور پر بداخلاقی بھی کرتا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل بھی مذکورہ ملزم نے شیراکوٹ سے ایک بچے کو اغواءکیا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مغوی کوبازیاب کروالیا تھا۔مقامی رہائشیوں کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ میں اس وقت بھی ایک ڈیڑھ سالہ بچی موجود ہے اوراوراگر مذکورہ ملزم کی تفتیش کی جائے تو اس سے مزید کمسن بچے برآمد ہوسکتے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم لطیف کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکا کردیا ہے جبکہ اسے تھانے میں وی آئی پی پروٹول دیا جارہا ہے اور اہل محلہ کی بات سننا بھی گوارانہیں کی جارہی ہے اور الٹا انہیں ڈرادھمکا یا جارہا ہے ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ا س حوا لے سے ا ےس اےچ او گلشن را وی نے بتا ےا کہ اہل علاقہ نے شکا ےت کی تھی کہ لطےف نا می شخص بچو ں کو اغوا ءکرتا ہے پو لےس نے ملز م کو حرا ست میں لے کر بچہ کو اس کے وا لد ےن کو دے د ےا ہے ۔

مزید : علاقائی