اداکارہ وینا ملک شوہر کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
لاہور ( فلم رپورٹر ) اداکارہ وینا ملک خاوند اسد بشیر کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گی ۔ والد نے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ اسلام آباد میں ایک ہفتہ سے زائد قیام کے دوران اداکارہ ویناملک اوراسد بشیر کی شادی کے سلسلہ میں جس طرح دبئی اورامریکہ میں شاندارتقریبات کا انعقاد ہوچکا ہے ، اسی طرح اسلام آباد میں بھی ایک شانداراستقبالیہ کے اہتمام کیا جائے گا جس میں اہم سیاسی ، سماجی ، کاروباری اورشوبزکی شخصیات کومدعو کیاجائے گا۔ اداکارہ ویناملک کے والد ملک اسلم نے مزید بتایاکہ باپ اوربیٹی کا رشتہ بہت انمول ہوتاہے۔ میرے بیٹی سے اختلافات تھے لیکن جب اس نے شادی کی اورپھرعمرہ کی سعادت حاصل کی تومیں نے اپنی تمام ناراضی ختم کردی۔ میں نے اس کومعاف کردیا ہے ۔ جہاں تک بیٹی اورداماد کے استقبال کی بات ہے تویہ خوشی کے لمحات ہیں جس کوہم اچھے انداز سے منانے کی کوشش کرینگے۔