آئی ایس ایف کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے یو م تاسیس کا کیک کاٹا گیا

آئی ایس ایف کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے یو م تاسیس کا کیک کاٹا گیا

  



لاہور(سپیشل رپورٹر ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے زیرِاہتمام پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس اور 11 مئی کو دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا ، اجلاس میں پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی، صدر آئی ایس ایف پنجاب وقاص افتخاربٹ ، صدر لاہور منیب اقبال، صدر لاہور ڈویژ ن گلریز اقبال گجر، حسان نیازی، عدیل شفیع، انم حنیف ، جہانزیب سمیت بڑی تعداد میں آئی ایس ایف کے کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر پارٹی کی 18 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، ملکی سلامتی ، پارٹی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔ اجلاس میں شریک شرکاءنے محمد عمر خان (مرحوم) کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے بھی دعاءکی ۔ اجلاس سے صدر پنجاب اعجازاحمدچو دھر ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو کہ اسمبلیوں کے اندر اور باہر عام آدمی کی نمائندگی کررہی ہے ۔موجودہ سیاہ دورِحکومت میں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت سمیت دیگر مسائل نے عام آدمی کا جینامشکل کر دیا ہے لیکن حکومتی بدانتظامی اور نااہلی کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیںہیں۔انہوں نے کہاکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تمام تعلیمی اداروں میں پوری طرح متحرک ہے اور پارٹی کے پیغام کو طلباءاور طالبات تک پہنچانے میں اپنی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ۔ طلباء، طالبات کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ وقار افتخار صدر آئی ایس ایف پنجاب نے اعلان کیا کہ آئی ایس ایف کے کارکنوں کی عملی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا ہر اتوار کو لگا تار سیشن منعقد ہوںگے۔ ان سیشن سے ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خطاب کیا کریںگے۔ان سیشن کا مقصد ملک میں نئی نوجوان لیڈرشپ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایس ایف تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہے 11 مئی کے احتجاجی تحریک کے آغاز میں آئی ایس ایف کے پنجاب بھرسے قافلے اسلام آباد پہنچیںگے۔

آئی ایس ایف

مزید : صفحہ آخر


loading...