میڈیا کو لاحق خطرات، سی پی این ای کی ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کمیٹی قائم

میڈیا کو لاحق خطرات، سی پی این ای کی ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کمیٹی قائم

  



کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے مدیران اخبارات و جرائد‘ صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی کو لاحق خطرات کا احساس کرتے ہوئے میڈیا ڈیفنس اینڈ سیکورٹی کونسل کی تشکیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی پی این ای کی ڈیفنس اینڈ سیکورٹی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری کونسل کے صدر مجیب الرحمن شامی کی زیر صدارت لاہور میں منعقد اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر دی گئی تھی۔ سینئر صحافی‘ سیکورٹی امور کے ماہر اور ماہنامہ ڈیفنس جنرل کے مدیر اعلیٰ اکرام سہگل اور کرن ڈائجسٹ گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سی پی این ای کی ڈیفنس اینڈ سیکورٹی کمیٹی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں ابتدائی طور پر کراچی ،لاہور، اسلام آباد‘ راولپنڈی اور پشاور کے ان میڈیا ہاوسزکو کمیٹی کے دائرہ کار میں لایا جائے گا جو سیکورٹی کے نکتہ نگاہ سے غیر محفوظ سمجھے جاتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں واقع میڈیا ہاوسز تک اس دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔ سی پی این ای کی اس کمیٹی کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات کا اسی ہفتے اعلان کیا جائے گا۔ اس کمیٹی کی خدمات کو حاصل کرنے کیلئے متعلقہ مدیر اور صحافی CPNE کے مرکزی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں

مزید : صفحہ آخر