ہر بنس پورہ،شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

ہر بنس پورہ،شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

  



لاہور(کرائم سےل)ہربنس پورہ کے علاقہ میں شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑ ے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ فتح گڑھ کے رہائشی مدثر کا گھریلو معاملات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی،فائرنگ سے اس کی بیوی صدف موقع پر ہی چل بسی،ہربنس پورہ پولیس کے مطابق ملزم مدثر کو گرفتار کرلیا گیاہے اوراس نے اعتراف جرم کرلیا ہے،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا گیاہے اوراس کے والد حسن کے بیان پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بیوی قتل

مزید : صفحہ آخر


loading...