محبوب سے ملاقات کے لئے جعلی یونیفارم پہن کر خاتون پولیس لائن جا پہنچی

محبوب سے ملاقات کے لئے جعلی یونیفارم پہن کر خاتون پولیس لائن جا پہنچی
 محبوب سے ملاقات کے لئے جعلی یونیفارم پہن کر خاتون پولیس لائن جا پہنچی

  



لاہور(کر ائم سیل)ٹریفک وارڈن کے پیار میں مبتلاخاتون محبوب سے ملاقات کے لئے یونیفارم پہن کر پولیس لائن جا پہنچی۔ جہاں اطلاع ملنے پر لائن انتظامیہ نے باوردی خاتون کو گرفتار کر کے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک وارڈن عمران کے عشق میں مبتلا نوجوان خاتون جعلی ٹریفک وارڈن بن کر پولیس لائن آگئی۔بتایا گیا ہے کہ جعلی ٹریفک وارڈن کے روپ میں آنے والی خاتون سکیورٹی عملے کی آنکھوں میں اپنی وردی کی وجہ سے دھول جھونکنے میں کامیاب ہو گئی۔بعد ازاںنامانوس چہرہ ہونے پر پولیس لائن کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور وردی پہنے جعلی ٹریفک وارڈن کو دھر لیا اور چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس لائین کی انتظامیہ نے اپنی مدعیت میں جعلی ٹریفک وارڈن خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...