چیف انجینئر ڈویلپمنٹ لیسکو نسیم اختر کی ہائی کورٹ میں طلبی

چیف انجینئر ڈویلپمنٹ لیسکو نسیم اختر کی ہائی کورٹ میں طلبی

  




لاہور(خصوصی رپورٹ) چیف انجینئر ڈویلپمنٹ لیسکو نسیم اختر کو لاہور ہائی کورٹ نے از خود توہین عدالت کانوٹس جاری کرکے 12 مئی کو عدالت میں طلب کرلیا ،تفصیلات کے مطابق عتیق احمد خان پی ڈی جی ایس سی کو 15 اپریل کو پیپکو نے ٹرانسفر کرکے جی ایم ایچ آر پیپکو کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ، ان احکامات کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے معطل کردیا ۔ اسکے باوجود چیف انجینئر ڈویلپمنٹ لیسکو نے 21 اپریل کو ایکسین ٹی ایل سی کو بطور پی ڈی جی ایس سی لیسکو تعینات کردیا ۔ ان احکامات کی معطلی کے لئے عتیق احمد خان پی ڈی جی ایس سی لیسکو نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف انجینئر نسلیم اختر کے احکامات کو معطل کرکے ازخود توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 12 مئی کو عدالت میں طلب کرل

مزید : صفحہ آخر


loading...