پنجاب بھر میںانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات آج سے شروع

پنجاب بھر میںانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات آج سے شروع

  



لاہور (اے این این )پنجاب بھر کے تمام9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و ٹو ، کمپوزٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات (آج) بدھ سے شروع ہوں گے ¾صوبائی حکومت نے امتحانی سنٹرز میں تمام طلباءو طالبات کے موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد کر دی ¾بوٹی مافیا کی بیخ کنی کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور ¾ فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور، ڈی جی خان نے امتحانی مراکز قائم کرکے ضروری عملہ بھی تعینات کر دیاگیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور امتحانی عملہ پرواضح کردیاگیاہے کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی یابے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے امتحانی سنٹرز میں تمام طلباءو طالبات کے موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عائد کی گئی پابندی میں کہا گیا ہے کہ کسی طالب علم کو پیپرز کے دوران امتحانی سنٹر میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ ہو گی جبکہ امتحانی عملہ بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔

پارٹ ٹو

مزید : صفحہ آخر