سنی اتحاد کونسل کے تحت آج ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ منایا جائیگا

سنی اتحاد کونسل کے تحت آج ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ منایا جائیگا

  



اسلام آباد (آئی این پی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے تحت (آج) بدھ کو ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ منایا جائیگا۔ اس موقع پر ملک بھر میں افواجِ پاکستان کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور شہدائے افواج کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی اجتماع ڈی۔چوک اسلام آباد میں سہ پہر 2 بجے ہوگا۔ اس روز سنی اتحاد کونسل کے وفود افواج پاکستان کے شہداءکے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ ترجمان سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پا ک فوج اور دفاعی اداروں کی کردارکشی مہم پر حکومت کی مجرمانہ غفلت عوام کے لیے اضطراب اور تشویش کا باعث ہے۔پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

سنی اتحاد کونسل

مزید : صفحہ آخر


loading...