اتفاق گروپ آف انڈسٹریزکے اثاثوں کی فروخت ، سماعت آج تک ملتوی

اتفاق گروپ آف انڈسٹریزکے اثاثوں کی فروخت ، سماعت آج تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے کالعدم اتفاق گروپ آف انڈسٹریزکے اثاثوں کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔عدالت کے روبروشریف فیملی کے وکیل اشتر اوصاف نے بتایاکہ مختلف بینکوں سے لیا گیاقرض سو دسمیت 6 ارب روپے بنتا ہے جو پورے کا پورا ادا کیا جارہا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرضے کوسود سمیت بینکوں کو لوٹایاجارہاہے ۔شریف فیملی نے کالعدم اتفاق گروپ آف انڈسٹریزکے قرضوں کی واپسی کے لئے اس گروپ کے تمام اثاثوں کی فروخت کے لئے بینکوں کوپیش کش کی تھی کہ وہ یہ اثاثے فروخت کرکے اپنا قرضہ واپس لے لیں لیکن اس معاملہ کولیکرشریف فیملی کے خلاف نادہندگی کے جھوٹے کیسز بنائے گئے شریف فیملی ان قرضوں کوکسی صورت معاف نہیں کروانا چاہتی ۔عدالت نے شریف فیملی کے وکیل کا موقف سامنے آنے کے بعد آج فریقین کے وکلا کوبحث کے لیے طلب کرلیا۔

ملتوی

مزید : صفحہ آخر