مسافروں اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے،سعد رفیق

مسافروں اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے،سعد ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے افسران کوٹریک پٹرولنگ کو مزید سخت اور مو¿ثر کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ مسافروں اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹر آفس میں سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جنرل منیجرآپریشنز ریلویز انجم پرویز، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین اورڈی آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کو درپیش سیکیورٹی خدشات اور مسائل زیربحث آئے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے آئی جی ریلوے پولیس کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ریلوے ٹریکس کی حفاظت کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔ اُنہوں نے ریلوے حکام کو پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر