ٹاﺅن شپ ماں بیٹی کے قاتل گرفتار مقتولہ کنول کے کزن نے رقابت پر قتل کیا

ٹاﺅن شپ ماں بیٹی کے قاتل گرفتار مقتولہ کنول کے کزن نے رقابت پر قتل کیا ...
ٹاﺅن شپ ماں بیٹی کے قاتل گرفتار مقتولہ کنول کے کزن نے رقابت پر قتل کیا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 لاہور (کر ائم سیل)ٹاﺅن شپ میں چند روز قبل قتل ہونے والی ماں بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، مقتولہ کنول کے عشق میںگرفتار اس کے کزن محمد عمر نے غیر مردوں سے تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن زاہد نواز مروت نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ملزم محمد عمر نے ساتھی محمد عاصم سے ملکر پرانی رنجش کے نتیجے میں مقتولہ کنول اور ا سکی گیارہ سالہ بیٹی طیبہ کو تشدد کر کے گلے دبا کر قتل کیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں رہائش پذیر کنول بی بی کا شوہر کافی عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہے اس دوران کنول بی بی کی اپنے کزن محمد عمر سے دوستی ہوگئی ۔محمد عمر کا کنول کے گھر میںآنا جانا شروع ہو گیامحمد عمر کو شبہ تھا کہ کنول کے گھر میں اس کے علاوہ بھی بعض غیر مردوں کا آنا جانا ہے۔ وقوعہ کے روز محمد عمر اپنے ساتھی محمد عاصم کے ہمراہ کنول بی بی کے گھر آیا اس نے کنول سے گھر میںآنے والے افراد کے بارے میں باز پرس کی تو کنول غصے میںآگئی اس نے طیش میںآکر محمد عمر کو زور دارتھپڑ رسید کر دیا محمد عمر شدیدغصہ میںآگیا کنول بی بی اوراس کی بیٹی کے چہرے پر صمد بانڈ پھینک کر اسے بے ہوش کر دیا اور بعد ازاں کنول بی بی کے گلے میںڈپٹہ دیکر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا پھر اس کے بعداس کی بیٹی طیبہ تشددکر کے اسے بھی ہلاک کر دیا ملزمان گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل ایل سی ڈی لیکر فرار ہو گئے جاتے ہوئے ملزمان گھرسامان بکھیر فرار ہو گئے ۔ٹاﺅن شپ پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا اور مقتولہ کنول کے گھر سے ایک موبائل قبضہ میںلیکر تحقیقات شروع کی تواس موبائل فون سے ملنے والے نمبروں سے ملزمان کا انکشاف ہو گیا جس پر دونون ملزمان محمد عمر اور اس کے ساتھی محمد عاصم کو گرفتار کر کے ان سے جائے وقوعہ سے لوٹا ہوا سامان برآمدکر لیا گزشتہ رو زایس پی زاہد نواز مروت نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ملزم محمد عمر کی مقتولہ کنول سے پرانی رنجش تھی جس کی بناکر ملزم محمدعمر نے ساتھی محمد عاصم سے ملکر دونوں ماں بیٹی کو قتل کیا ہے ایس پی نے دعویٰ کیا ہے انہوںنے دونوں ملزمان کو موقع سے ملنے والی ایک موبائل فون سم کے ذریعے ٹریس کیا یہ موبائل سم انہیں مقتولین کی لاشوں کے قریب سے ملی جو ملزمان فرار ہوتے ہوئے عجلت میںجائے وقوعہ پر بھول گئے اس موبائل سم کے ذریعے ملزمان کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیاایس پی زاہد نواز مروت نے بتایا کہ ملزم محمد عمر ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف تھانہ شاد باغ ، اکبری گیٹ میںڈکیتی کے مقدمات درج ہیں اس موقع پر کنول کے والد مرزا جاوید بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ملزمان نے اس کی بیٹی کنول اور اس کی گیارہ سالہ بیٹی طیبہ کو ناحق قتل کیا ہے وہ مطالبہ کرتا ہے کہ دونوں ملزمان کو قرار واقعی دینی چاہیے ،واضح رہے کے مقتولہ کنول کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے اور وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کی خبر ملنے کے باجود تاحال پاکستان نہیں پہنچا ۔

 

مزید :

علاقائی -