شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم ٹاسک ہے رانا عبدالجبار

شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم ٹاسک ہے رانا عبدالجبار ...
شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس کا اہم ٹاسک ہے رانا عبدالجبار

  



لاہور(ملک خیام رفیق) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے کہاہے کہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پو لیس کا اہم ٹاسک ہے ،پولیس کے لئے 2014میں دہشت گردی بہت بڑا چیلنج ہے،شہر میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا پولیس کا فرض ہے ،رواں سال کے دوران تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور پہلے3 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے193گینگز کا قلع قمع کرکے540ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے روز نامہ’’ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔رانا عبدالجبارنے کہا کہ گزشتہ سال لاہور پولیس کی بہترین کارکردگی رہی اور آئندہ بھی شہر سے جرائم پیشہ افراد اور گروہوں کی سرکوبی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ لاہور پولیس کے لئے 2014میں دہشت گردی بہت بڑا چیلنج ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہامیں نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پررواں سال کے پہلے3 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے193گینگز کا قلع قمع کرکے540ملزمان کو گرفتار کیاگیاجبکہ انکے خلاف701مقدمات ٹریس ہوئے،علاوہ ازیں 2331اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے435،Bکیٹیگری کے1896اور1974عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے86اور Bکیٹیگری کے1888شامل ہیں ،کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے1254مقدمات درج ہوئے جن میں1264ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے10کلاشنکوف،58رائفلیں،106بندوقیں،1162ریوالورز وپسٹلز،3کاربین ،14خنجراور54823گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے1951مقدمات درج ہوئے جن میں2005ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے82کلو31گرام ہیروئن، 411کلو389گرام چرس،7کلو417 گرام افیون، 10 کلو450 گرام پوست اور25358شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے412مقدمات درج ہوئے جن میں1512ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی7لاکھ 12ہزارروپے سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے95مقدمات درج ہوئے جن میں410ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،قبضہ گروپ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ سپیکر ، گداگری،پرائس کنٹرول،فارنر ایکٹ اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر2063ملزمان کے خلاف1983مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ 2013میں لاہور پولیس کی بہترین کارکردگی رہی اور آئندہ بھی شہر سے جرائم پیشہ افرادا ور گروہوں کی سرکوبی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہالاہور پولیس کے لئے 2014میں دہشت گردی بہت بڑا چیلنج ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی بھی پو لیس کا اہم ٹاسک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ لاہور پولیس نے سال 2013کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 499گینگز کے 1376 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ان کے خلاف مختلف نوعیت کے1286مقدمات ٹریس ہوئے ،ان گینگزکی برآمدگی6کروڑ81لاکھ روپے سے زائد ہے۔اسی طرح مجموعی طور پر8940اشتہاری اور8155عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے شہر میں امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے اورلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی اور مجموعی طور پرگزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے499گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے1376ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف1286مقدمات ٹریس ہوئے اور8940اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے1744،Bکیٹیگری کے7196اور8155عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے309اور Bکیٹیگری کے7846شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی