80 سالہ چینی خاتون جو 14 سال سے مکھیاں ماررہی ہے

80 سالہ چینی خاتون جو 14 سال سے مکھیاں ماررہی ہے
80 سالہ چینی خاتون جو 14 سال سے مکھیاں ماررہی ہے

  



بےجنگ (بیورورپورٹ) 80 سالہ چینی خاتون کی دلچسپ مصروفیت، 14سال سے روزانہ 8گھنٹے مکھیاں مارنے میں مصروف ہیں۔ جی ہاں آپ نے درست پڑھا ہے ، یہ خاتون 14 سال سے روزانہ محاورتاً نہیں بلکہ واقعی میں مکھیاں مار رہی ہیں . مشرقی چین کے ہینگ زو شہر میں رہائش پذیر رون تانگ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو معاشرے کے لئے سود مند ہو۔ سوچ بچار کے بعد رون تانگ نے علاقہ کو مکھیوں سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ یہ چینی خاتون روزانہ ایک ہزار مکھیوں کا صفایا کرتی ہے اور بعض اوقات وہ کچرے کے ڈھیروں اور ڈرموں کے پاس دو دو گھنٹے صرف اس امر کو یقینی بنانے کےلئے گزارتی ہے کہ کوئی مکھی یا کیڑا بچ تو نہیں گیا۔ رون تانگ اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی چھٹی بھی نہیں کرتی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...