اتنا بڑا گوبھی کا پھول،پھیلاو¿ ناقابل یقین 6فٹ اور وزن 60پاو¿نڈ

اتنا بڑا گوبھی کا پھول،پھیلاو¿ ناقابل یقین 6فٹ اور وزن 60پاو¿نڈ

  



نیوےارک (بیورورپورٹ) جب بات ہو سبزیاں اگانے کی تو برطانیہ کے ”پیٹر گلبز یروک“ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ ان کی سبزیوں میں ایک ایسی انفرادیت ہے کہ جو دیکھنے والوں کو دم بخود کر دیتی ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو دیکھیئے ان کی تازہ ترین پیداوار۔ یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا گوبھی کا پھول جس کا پھیلاو¿ ناقابل یقین 6فٹ اور وزن 60پاو¿نڈ ہے۔ گوبھی کا یہ پھول اتنا بڑا ہے کہ ایک مناسب سائز کا خاندان اسے کئی ہفتوں تک کھا سکتا ہے۔ اور یہی سوچ کر”پیٹر“کی گھر والی اس جہازی سائز گوبھی کو کاٹ کر فریز کر رہی ہے۔ 69سالہ پیٹر نے یہ سبزی اپنے گرین ہاو¿س میں اگائی اور وہ اسے کیلشیم نائٹر یٹ کی خوراک دیتا رہا جس سے اس نے عام گوبھی سے 20گنا وزنی گوبھی کا پھول تیار کر لیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پیٹر دنیا کا سب سے وزنی پیاز اور آلو بھی اگا چکا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...